Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان کے کئی اڈوں کو تباہ کرنے کا دعوی

پاکستان نے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان کے کئی اڈوں کو تباہ کرنے اور بعض عناصر کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے جس پر طالبان نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے

سحرنیوز/پاکستان:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کسی سفارتی یا فوجی ادارے نے افغانستان کے اندر کسی طرح کی فوجی کارروائی کی تصدیق نہيں کی ہے ۔ مقامی میڈیا نے پاکستان کے معتبر سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران افغانستان کے اندر یہ دوسرا حملہ ہے۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان پاکستان کے اڈوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی ہے جس میں انھیں بھاری نقصان ہوا ہے اور اس گروہ کے کچھ اہم عناصر ہلاک ہوئے ہيں ۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے فضائی حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کے دعوے کے برخلاف کابل نے افغانستان کے اندر جارحیت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے فضائی حملے میں کئی عام شہری مارے گئے ہيں۔ طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کے اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا اور اپنے ملک و سرزمین کا دفاع کرنا ہمارا مسلمہ حق ہے۔

ٹیگس