Dec ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے خوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں درانداز کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے شمالی وزیرستان سے دراندازی کی کوشش کی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ خوارج اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بِلااشتعال فائرنگ کی۔ جس کا جواب دیا گيا جس کے نتیجے میں افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 3 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔

ٹیگس