Feb ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کو نیویارک اور واشنگٹن میں بسایا جائے: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائيلیوں کو نیویارک اور واشنگٹن میں بسانے کی تجویز پیش کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق  ہور منصورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین کا مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر مسئلہ فلسطین میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو بہت شوق ہے تو وہ اسرائیلیوں کو فلسطین سے لے جا کر واشنگٹن اور نیویارک میں بسادیں۔ انھوں نے کہا کہ جب سے سرزمین فلسطین ميں دنیا بھر سے یہودیوں کو لاکر بسانے کا سلسلہ شروع ہوا، دنیا کا امن تباہ ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطین میں جو کچھ کیا ہے اس کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے حماس اور فلسطینی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا جو بھی نقصان ہوا ہے ، امریکا اور صیہونی حکومت کو اس کا تاوان ادا کرنا چاہئے۔

ٹیگس