Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج اور دہشت گردوں میں تصادم

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں پندرہ تکفیری دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چارجوان میں جاں بحق ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں خفیہ اطلاعات ملنے پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
ادھر شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شاہ میں کارروائی کے دوران چھے دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار پاکستانی فوجی جوان مارے گئے۔

ٹیگس