لاہور میں منعقد ہوئی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب
لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر اور آئی سی سی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق انیس فروری سے انیس دن کےلیے کرکٹ کے دیوانے یا شائقین یا تو بیٹھے ہوں گے میدان میں، یا پھر ٹیلی ویژن کے سامنے، کیونکہ وقت آگیا ہے یہ جاننے کا کہ چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کون بنے گا؟ میدان میں مقابلے سے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اتوار کو لاہور قلعہ کے دیوان عام میں منعقد ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران شریک ہوئے۔ عاطف اسلم نے چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ پیش کیا۔ وہیں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے لاہور کے شاہی قلعے میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جہاں ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے اس کا استقبال کیا۔