تحریک طالبان افغانستان کے سابق کمانڈروں کے تکفیری دہشت گردوں سے رابطے
پاکستانی ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ افغانستان کے اندر سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ایک پاکستانی روزنامے نے لکھا ہے کہ افغانستان کی سرزمین بقول اس کے دہشت گردوں کے لئے جنت میں تبدیل ہوگئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اٹھائیس فروری کو پاکستانی فوج کے ساتھ مقابلے میں جو چودہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ان میں افغانستان کی معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر مجیب الرحمان بھی شامل تھا۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں موجودہ افغان عبوری حکومت کے بعض اہلکار بھی ملوث ہیں اور تحریک طالبان افغانستان کے سابق کمانڈروں کے بھی تکفیری دہشت گردوں سے رابطے ہیں۔