Mar ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: جعفر ایکسپریس حملہ، 155 مسافر بازیاب، کلیئرنس آپریشن جاری

منگل کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔

سحرنیوز/پاکستان: منگل کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کرکے 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کر والیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے 27 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا، زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نہتے مسافروں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے، معصوم مسافروں پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

ٹیگس