Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو نو وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نو وکٹ سے شکست دے دی۔

سحرنیوز/پاکستان:  تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے دو سو پانچ رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انیس اعشاریہ پانچ اوور میں دو سو چار رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ حسن نواز ، ایک سو پانچ اور سلمان آغا اکیاون رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ پاکستان نے سولہ اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

ٹیگس