پاکستانی وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات؛ فلسطینی کاز کی حمایت پر تاکید
Apr ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
جماعت اسلامی کے ایک وفد نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے تین رکنی وفد میں لیاقت بلوچ، آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔