Apr ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل ریاستی دہشت گرد ہے: مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ریاستی دہشت گرد ہے۔ اسکی تاریخ قتل و غارت سے بھری پڑی ہے ۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کا مسلمان ہو یا عالمی اسلام کا کوئی فرد، آج وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ فلسطینیوں نے خود یہ جگہ اسرائیلیوں کو دی وہ اپنا ریکارڈ درست کرلیں۔اس سے قبل معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ قبلہ اوّل کی حفاظت کےلیے لڑنے والے مجاہدین کی کوئی مدد نہیں کر سکی، آج امت مسلمہ قراردادوں اور کانفرنسوں پر لگی ہوئی ہے، ہونا تو یہ چاہیے کہ امت مسلمہ جہاد کا اعلان کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کی قدر نہیں ہے، معاہدے کے باوجود بمباری ہو رہی ہے ۔

ٹیگس