پاکستانی انٹیلی جنس سروس نے کراچی میں اسٹریٹجک ائیر بیس پر دہشت گردانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی انٹیلی جنس سروس نے کراچی میں اسٹریٹجک ائیر بیس پر دہشت گردانہ حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق آرمی انٹیلی جنس نے کراچی میں اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہم پی اے ایف مسرور بیس پر ایک بڑے حملے کو روکنے میں کامیابی حاصل کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک دہشت گرد نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں پاکستانی طالبان نے کی تھی اور پھر اس سازش کے اہم عناصر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے اور کراچی پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گيا ہے پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی نے حملے کے لئے آنے والوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے ان تمام کو آپریشن سے چند روز قبل گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب افغانستان کی عبوری طالبان انتظامیہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کے استعمال کے پاکستانی حکومت کے بیانات اور الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتی رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ملک کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال نہيں ہونے دیں گے۔