Apr ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: بلوچستان کانسٹیبلری کی بس پر حملہ، 3 اہلکار جاں بحق 18 زخمی

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی بس پر آئی ای ڈی بم کے حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کنڈ مسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔  بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بـگٹی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ واقعے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

ٹیگس