Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے متوقع غزہ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق ذرائع کے مطابق، ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سیکیورٹی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔غزہ مارچ کے پیش نظر فیض آباد کو بھی سیل کر دیا گیا جبکہ فیض آباد سے اسلام آباد جانے والی اہم شاہراہ کو بند کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی کے قافلوں کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔ دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں غزہ مارچ کرے گی، مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور شہر کی ہر گلی سے لوگ نکلیں گے۔

ٹیگس