Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں 7 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکورٹی اہلکاروں نے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا تعلق ممنوعہ بلوچستان لبریشن آرمی سے بتایا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا گیا جس میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا اور ان کے پاس سے وافر مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ قابل ذکرہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں ميں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ دنوں پاکستانی فوج نے افغانستان کی سرحد کے قریب اکہتر تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

ٹیگس