May ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خاندان کے دس افراد کی موت

بہاولپور میں ہندوستانی حملے میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے گھر کے دس افراد مارے گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کےدس افراد اور چار قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔
ان کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ، ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کے خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کی وزارت دفاع نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بہاولپور میں مسعود اظہر کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

ٹیگس