پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات
May ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا پہلا دور کابل میں منعقد ہوا۔
سحرنیوز/پاکستان: کابل اجلاس میں اقتصادی و سیکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے چینی نمائندے کے ہمراہ افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ جنگی کشیدگی، سرحدی سلامتی، عوامی تحفظ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔
فریقین نے خطے میں قیام امن، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل اور یکطرفہ جارحیت سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔ اس اجلاس میں تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تعمیری بات چیت ہوئی۔ جبکہ سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔