May ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۶:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون کے فروغ پر اتفاق

چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ملک ہے اور بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے دورہ بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کی قدردانی کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی ملاقات بھی ہو رہی ہے۔ سیاسی مبصرین اس سہ فریقی ملاقات کو بھی خاص اہمیت دے رہے ہیں۔

ٹیگس