پاکستان میں بجٹ کے حوالے سے حکومت پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے دباؤ کا سلسلہ جاری ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نےتنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیئے جانے اس شرط پر رضا مندی ظاہر کی ہے کہ پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگا دیا جائے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ حکومت کو ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے سخت گیر اقدامات کی تاکید کی ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے حکومت پاکستان کو نادہندگان پر جرمانے کی رقم بڑھانے کے ساتھ ہی فوجداری مقدمہ بھی قائم کرنا چاہئے۔ پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سمجھتے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ ہے جس کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومت اگر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینا چاہتی ہے تو دے لے مگر اس صورت میں پنشنر طبقے پر ٹیکس لگانا ہوگا۔