Jun ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن، وفاقی بجٹ 10 جون کو ہو گا پیش

حکومت پاکستان کی طرف سے مالی سال 2024-25 کے لیےاقتصادی سروے جاری کردیا گیا ہے ۔ سروے میں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں حکومت کی کل آمدنی 13.37 کھرب روپے رہی جبکہ مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 2.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 سحرنیوز/پاکستان:  پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم معاشی استحکام کی طرف گامزن ہیں اور رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی جبکہ افراط زر کی شرح 4.6 فیصد ہے۔ حکومت نے ابتدائی طور پر رواں سال کے لیے شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا تھا تاہم پچھلے ماہ اسے کم کر کے 2.7 فیصد کر دیا گیا۔ 

پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

ادھر پاکستان کے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی ترجیحات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، بنیادی مالیاتی سرپلس کا حصول اور علاقائی تناؤ کے باوجود دفاعی اخراجات کا مؤثر انتظام شامل ہے۔ یاد رہے یہ سروے وفاقی بجٹ کے اعلان سے ایک دن قبل جاری کیا گیا۔ پاکستان کا وفاقی بجٹ 11 جون (منگل) کو پیش کیا جائے گا جس میں محصولات میں اضافے اور آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات متوقع ہیں۔

 

ٹیگس