پاکستانی فوجیوں پر ڈرون حملہ، تین ہلاک
Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان میں فوجی اہلکاروں پر کواڈ کاپٹر سے کئے جانے والے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق یہ حملہ دہشت گردوں کی جانب سے کیا گيا جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کواڈ کاپٹر سے اس طرح سے کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ یہ دو حملے لکی مروت اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں انجام پائے۔ دوسرے حملے میں تین پاکستانی فوجی اہلکار مارے گئے جن میں ایک افسر شامل ہے۔
پاکستان کے فوجی ذرائع نے اس قسم کے انجام پانے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ابھی کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم پاکستان کے ان علاقوں میں ٹی ٹی پی کے عناصر سرگرم عمل رہے ہیں جو پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔