Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، غرب اردن کو اپنے تسلط میں لینے کے صیہونی پارلیمنٹ کے فیصلے کو فلسطینی تشخص ختم کرنے کے پروجکٹ کا حصہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ساتھ  ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ کے محاصرے اور وحشیانہ صیہونی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں انسانی المیے کی شدید تر ہونے کی بابت گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ سبھی علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے پلیٹ فارم سے کام لے کر، فوری طور پر غزہ ميں امداد پہنچانے اور صیہونی حکومت کے جرائم بند کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ غرب اردن کو بھی اپنے تسلط میں لینے کے صیہونی پارلیمنٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو فلسطینی تشخص ختم کردینے کے طویل المیعاد منصوبے کا حصہ قرار دیا۔

ٹیگس