پاکستان میں نو مئی کے مقدمات کا فیصلہ، ایک سو چھیانوے افراد کی سزاؤں کا اعلان
Aug ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
پاکستان میں نو مئی کے بلوے کے مقدمات میں انسدادی دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایک سو چھیانوے افراد کو سزائیں سنادی ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جن لوگوں کو نو مئی کے مقدمات میں سزا کا مستحق قرار دیا ہے ان میں، پاکستان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، عمر ایوب، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر، شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی، صاحبزادہ حامد رضا اور خاتون پی ٹی آئی زرتاج گل بھی شامل ہیں جنہیں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے حساس اداروں پر حملے کے کیس میں، ایک سو پچاسی ملزمان میں سے ایک سو آٹھ کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی اور ستتر کو بری کردیا۔ عدالت میں نومئی سے متعلق مختلف مقدمات میں سزا کے مستحق قرار دیئے جانے والوں میں سے زیادہ تر کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔