پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر ایک دہشت گردانہ حملہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر ایک دہشت گردانہ حملے میں نو پاکستانی فوجی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: صوبہ بلوچستان کے علاقے واشک میں پاکستانی فوج اور پولیس کی گاڑیوں پر دہشت گرد عناصر نے شدید حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں کم از کم نو پاکستانی فوجی جاں بحق اور چھ شدید زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔پاکستانی فوج نے اعلان کیا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں واقع افغانستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف اپنی کارروائیوں کے تسلسل میں کئی اور دہشت گرد مارے گئے، جس سے گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی لڑائی میں دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ خطے میں علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں سے وابستہ قوتیں موجود ہیں اور وہ بارہا مسلح حملوں، بم دھماکوں اور خودکش دھماکوں کے ذریعے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتی رہتی ہیں۔