پاکستان: پنجاب میں دس لاکھ افراد سیلاب سے متاثر
Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیلاب نے وسیع تباہی مچائی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ انتالیس برس کے بدترین سیلاب سے ایک ہزار چار سو بستیاں زیر آب چلی گئيں اور تقریبا دس لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وسیع تباہی شدید بارشوں کے ساتھ ہی، ہندوستان کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں آئی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے صوبے اور علاقے بھی سیلاب کی زد پر ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب اور اس سے متعلق حادثات نے وسیع تباہی مچائی ہے۔ اسی کے ساتھ سندھ اور بلوچستان میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب اور دیگر خطرات کی وارننگ جاری کی جاچکی ہے۔