قطر پر اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے؛ پاکستان کے وزیر دفاع
Sep ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لینی چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے ۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔