پاکستان: انسداد دہشت گردی آپریشن میں کم سے کم چودہ دہشت گرد ڈھیر
Oct ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں کم سے کم چودہ دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چودہ دہشت گرد ہلاک اور بیس سے زائد دہشت گرد زخمی ہوئے۔ پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں فوج نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ان دہشت گردوں کو ہلاک کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ ہلاک کئے جانے والے دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔