Oct ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکا-پاکستان تعلقات اپنے عروج پر، پاکستان کے چیف آف دی نیول اسٹاف امریکا کے دورے پر

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اپنے امریکا کے دورے کے دوران امریکی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا۔ نیول چیف کی سیاسی و عسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹینلے ایل براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا۔ نوید اشرف نے امریکا کے دورے پر علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ میری ٹائم کوششوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔

ٹیگس