Oct ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغان طالبان نے جنگ بندی جاری رکھنے پر کیا اتفاق

پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ استنبول میں افغان طالبان کے ساتھ طاقت فرسا مذاکرات کے دوران اسلام آباد کے اسٹریٹجک صبر اور فریقین کے جنگ بندی کو جاری رکھنے کے معاہدے نے دونوں ممالک کے درمیان ایک فوری جنگ کو روک دیا۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کی رپورٹ مطابق, استنبول میں  6 دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد، جنہیں ایک موقع پر ناکام بھی قرار دیا گیا تھا، بالآخر پاکستان اور افغان طالبان نے گزشتہ رات (جمعرات کی رات) جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

 بتایا جارہا ہے کہ قطر اور ترکی کی ثالثی میں مذاکرات کا تیسرا دور 6 نومبر کو استنبول میں ہوگا۔

پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ان کے ملک کا وفد اپنے دلائل، شواہد اور اصولی مؤقف پر ڈٹا رہا اور بالآخر مفاد عامہ کی جیت ہوئی اور افغان طالبان عارضی مفاہمت پر متفق ہونے پر مجبور ہوئے۔

 پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات اسلام آباد کی ریڈ لائن ہیں اور کابل کے پاس اپنے پڑوسی کے جائز تحفظات کو دور کرنے اور پاکستانی طالبان عناصر کے خلاف موثر اقدامات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

ٹیگس