پی ٹی آئی: دہشتگردی ایک ناسور ہے
-
بانی پی ٹی آئی عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صرف ون پوائنٹ ایجنڈا دہشتگردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر عملدرآمد کرایا جائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف خیبرپختونخوا کی حکومت اور پی ٹی آئی متفق ہیں ۔ یہ کہنا درست نہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت دہشتگردی کے خلاف تعاون نہیں کر رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ کوئی جماعت۔ یہ کہنا کہ دہشتگردی میں پی ٹی آئی کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح اپنے عوام کی حفاظت ہے، اس کے باوجود اس نوعیت کی پریس کانفرنسز کرنا اور رِفٹ بڑھانا درست نہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لئے قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے۔