یوکرین تنازع کا واحد راستہ مذاکرات ہے: پاکستانی مندوب
Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مذاکرات کو یوکرین مسئلے کا واحد حل قرار دیدیا۔
سحرنیوز/پاکستان: سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار امن کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
پاکستانی مندوب نے متعدد ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، یہ کوششیں ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے پر منتج ہوں گی جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے یہ کوششیں یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہوںگی اور یورپ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel