پاکستان: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
پاکستان کی وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات گزشتہ رات تقریباً ڈھائی بجے تک جاری رہے لیکن بے نتیجہ رہے اور مذاکرات کا اگلا دور بھی طے نہیں کی جا سکا۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں فریقوں نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دیا۔
پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فورسز کا ساتھ دینے اور کردار ادا کرنے پر یقین دہانی سے انکاری ہے، اس وجہ سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں تھی لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا۔
پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ چار مرتبہ ڈرافٹ تبدیل کیا گیا۔ لانگ مارچ اور دوسری چیزوں پر انہوں نے ایگریمنٹ سے انکار کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ ملک کو انتشار سے بچایا جائے، انسداد دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel