رہبرانقلاب اسلامی سےشہیدوں کے اہل خانہ کی ملاقات
Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
متعدد شہیدوں کے اہل خانہ نے منگل کو رہبرانقلاب سے ملاقات کی اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب کے دوران ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی کوششوں اور حالیہ ہنگاموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جس چیز نے دشمنوں کو اپنی عداوتوں کو عملی جامہ پہنانے سے روک رکھا ہے وہ ایرانی عوام میں پایا جانے والا جذبہ ایثار و فداکاری، ایمان اور شجاعت ہے۔-
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی عوام کی عزت و سلامتی اور ترقی و پیشرفت شہدا کی فداکاریوں اور قربانیوں کی مرہون منت ہے۔