Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • اسکولی طالبہ نے کرشما کر دیا، ماحولیات کی مدد میں اہم قدم

برطانوی اسکول کی 12 سالہ ذہین طالبہ نے ایک بیگ پیک بنایا ہے جو نہ صرف پہننے والے کے اطراف کی ہوا کو صاف کرکے خارج کرتا رہتا ہے بلکہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔

سحرنیوز/ سائنس اور ٹکنالوجی: ایلینور وڈز نے یہ ڈیزائن ایک انجنیئرنگ مقابلے کے لیے تیار کیا ہے تاہم ان کی مُحرک ان کی بیمار والدہ ہیں جو دمے کی مریض ہیں اور معمولی آلودہ ہوا میں بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔ اس بیگ کے اندر ایئرفلٹر، پنکھے اور ایک ڈائنیمو بھی نصب ہے۔ اس ایجاد سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس ایجاد کو انعام ملنے پر ایلینور نے خوشی سے کہا کہ ’یہ بیک پیک ہوا فلٹر کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ میرے کچھ دوست اور اہلِ خانہ کے افراد دمے اور سانس کے مسائل کے شکار ہیں۔‘

اس مقابلے کا نام ’بیک پیک ٹو دی فیوچر کمپیٹیشن‘ ہے جس کے تحت 13 برس تک کے طلبا و طالبات کو کسی سائنسی تصور یا ایجاد سے وابستہ بیگ ڈیزائن کرنا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں ملکی سطح پر یہ مقابلہ ہوتا ہے جس میں سینکڑوں بچے شریک ہوتے ہیں۔

ٹیگس