Sep ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ 2023: نیپال نے ہندوستان کو 231 رن کا ہدف دیا، ہندوستان کے 17 رن، کوئی وکٹ نہیں

آج ایشیا کپ 2013 کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ ہندوستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں نیپال کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 230 رن بنائے۔ نیپال کی پوری ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رن بنا کرآؤٹ ہو گئی۔

سحر نیوز/ کھیل کود: سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان کھیلے جا رہے آج کے میچ میں نیپال نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 231 رن کا ہدف رکھا ہے۔ ہندوستان نے ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیپال کے بلے باز آصف شیخ نے سب سے زیادہ 58 رن بنائے اور ہندوستان کی طرف سے گیند بازی کرتے ہوئے رویندر جڈیجہ اور محمد سراج نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایشیا کپ 2023  کا یہ پانچواں میچ ہے جو سری لنکا کے پلے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے 2 اعشاریہ 1 اوور میں 17 بنائے ہیں اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ اسی اسکور پر بارش کی وجہ سے کھیل رُکا ہوا ہے۔

 

ٹیگس