Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran

پیرو میں خلائی مخلوق کی طرح نظر آنے والی دو لاشیں دریافت ہوئی ہیں جنہیں میکسیکو کی کانگریس میں پیش کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/سائنس اور ٹکنالوجی: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، میکسیکو کی کانگریس میں مبینہ اجنبی مخلوق کے وجود سے متعلق سماعت میں اجنبی لاشوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے یو ایف او لوجسٹ اور صحافی جیمی موسان نے دعویٰ کیاہے کہ یہ لاشیں انسان کی نہیں بلکہ کسی اور مخلوق کی لاشیں ہیں۔

ماہرین کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ یہ لاشیں ہزاروں سال پرانی ہیں جنہیں پیرو کے شہر کوسکو سے دریافت کیا گیا ہے، سماعت کے دوران سائنسدان اور امریکن فار سیف ایرو اسپیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور امریکی بحریہ میں سابق پائلٹ ریان گریوز بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے دوران میکسیکن صحافی جیمی موسان نے امریکی حکام اور میکسیکو کے حکومتی اراکین کو کچھ ویڈیوز دکھائیں جس میں اجنبی لاشیں ملنے کا بھی انکشاف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لاشیں ہمارے زمینی ارتقا سے تعلق نہیں رکھتیں، یہ یو ایف او کے ملبے سے نہیں ملیں بلکہ قدیم سرنگوں سے دریافت ہوئی ہیں۔

جیمی موسان نے مزید بتایا کہ میکسیکو کی خود مختار نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ان مبینہ لاشوں پر ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے ڈی این اے کا تجزیہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان لاشوں کے ڈی این اے کا تقریباً ایک تہائی حصہ ابھی تک معمہ ہے۔
سماعت کے دوران مبینہ لاشوں کے ایکسرے بھی پیش کئے گئے، ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ لاشوں میں سے ایک میں ’انڈے‘ موجود تھے، اس کا مطلب مبینہ طور پر اس اجنبی مخلوق میں جنم دینے کی صلاحیت ہے۔

اس کے علاوہ مبینہ طور پر ان لاشوں میں انتہائی غیر معمولی دھاتوں سے بنے امپلانٹس پائے گئے تھے، جیسا کہ اوسمیم جو ایک قسم کی نیلی سفید دھات ہے جو فاؤنٹین پین، سوئیاں اور الیکٹرک جیسی اشیا کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔

ٹیگس