May ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • بیچ ہینڈ بال، سیمی فائنل میں ہوگا ایران کا مقابلہ پاکستان سے

ایران کی قومی بیچ ہینڈ بال ٹیم نے مالدیپ کو شکست دے کر دسویں ایشیائی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سحرنیوز/ایران: عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والی ایشین چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں ایران کی قومی بیچ ہینڈ بال ٹیم نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں مالدیپ کو دو صفر سے شکست دی۔ ایران کی ٹیم نے آٹھ چودہ اور بتیس پندرہ کے اسکور کے ساتھ میچ کے دونوں سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے اپنی مسلسل پانچویں فتح کو رقم کی اور اس طرح اُس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ 

سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جو سعودی عرب کو سشکت دے کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ ایران اگر اس ایشیئن چیمپیئن شپ میں ٹورنامینٹ کے فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو اُسے ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں شرکت کرنے کا جواز حاصل ہو جائے گا۔

 

ٹیگس