Apr ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ میں شدت پیدا ہوگئی

چین نے دنیا کے دیگر ملکوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک ہوشیار رہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے دنیا بھر کے ممالک کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایسے تجارتی معاہدے کرنے سے گریز کریں جن سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔ چین کی  جانب سے یہ وارننگ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا دوسرے ملکوں سے تجارتی معاہدے کرکے چین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا  ہے۔  ٹرمپ انتظامیہ ان ممالک پر جو امریکا سے محصولات میں کمی کے خواہاں ہیں دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت محدود کریں۔اس صورتحال کے پیش نظر چین کی وزارتِ تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر مصالحانہ رویہ امن نہیں لاتا اور سمجھوتہ عزت نہیں پاتا۔ بیجنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ملک اپنے وقتی مفادات کے لیے چین کے مفادات کو قربان کرتا ہے تو یہ طرز عمل ناکامی پر منحصر ہو گا اور تمام فریقوں کو نقصان پہنچائے گا

ٹیگس