ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان سے ملنے والی ملکی سرحدوں پر کسی بھی قسم کی جارحیت اور خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تہران اس کا سختی کے ساتھ جواب دے گا۔
ترکی کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک، جمہوریہ آذربائیجان کی حمایت میں اپنی فوج میدان جنگ میں اتارنے کے لئے تیار ہے۔
آذربائیجان کے صدر نے کہا ہے کہ 22 دیہاتوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
جمہوریہ آذربائیجان نے زنگلان شہر کے مرکز پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
آذربائیجان کے نائب صدر نے الزام عائد کیا کہ آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کی دوسری کوشش کے باوجود متنازع علاقے ناگورنو-کاراباخ میں فریقین ایک دوسرے پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔
جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں آرمینیا کے فوجی ٹھکانوں کو ڈرون طیاروں کے ذریعے تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے نئے سمجھوتے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
آذربائیجان کے شہر گنجہ پر آرمینیا کے میزائل حملے میں کم از کم تیرہ عام شہری ہلاک اور اڑتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔
فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود آرمینیا اور آذربائیجان کے فوجیوں نے قرہ باغ کے علاقے میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دئے ہیں۔