ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملکی ماہرین کی تیار کردہ آبدوز، تباہ کن بحری جہاز اور جدید ترین دفاعی آلات کی نمائش کی جائے گی۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی یمن کے علاقے الحدیدہ میں فائربندی پر کاربند ہیں۔
امریکہ کی زیرکمان داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے شہر ہجین میں ایک مسجد پر بمباری کر دی۔
امریکہ نے شمالی شام میں مزید دو غیر قانونی فوجی اڈے قائم کر لئے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے
ایرانی بحریہ کے کمانڈروں اور جوانوں نے یوم بحریہ کے موقع اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی اور امنگوں سے تجدید عہد کیا۔
شام کے صوبے دیرالزور پر امریکہ کی زیرکمان اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔
شام میں مغربی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے کیمیائی حملے سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سو ہو گئی ہے۔
ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکی تسلط پسندی کا دور ختم اور ایران کی کوششوں سے اسلام کی حاکمیت کا دور شروع ہو چکا ہے۔
پانچ سال کے بعد شام اور مقبوضہ جولان کے درمیان واقع قینطرہ پاس پر شام کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔