آزاد نامہ نگاروں کی تنظیم نے بحرین میں ذرائع ابلاغ پر عائد بندشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں ذرائع ابلاغ اور آزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے میں شیعہ عزاداروں پر حملہ کر کے انھیں شدید زدوکوب کیا۔
بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمیعت الوفاق نے اپنے اسیر رہنما شیخ علی سلمان کے خلاف شاہی حکومت کے تازہ الزامات کو کذب محض قرار دیتے ہوئے اسے بحرین قطر تنازعہ کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
حکومت بحرین، ملک کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کے خلاف ایذا رسانی کے اکیس سے زائد طریقے استعمال کر رہی ہے۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے عالی کے علاقے پر دھاوا بولتے ہوئے بیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا اور نو بحرینی شہریوں کو جن میں کئی عورتیں بھی شامل ہیں تفتیش کےلئے طلب کر لیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانوی حکومت سے بحرینی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ نے حکومت بحرین نے اپیل کی ہے کہ وہ قیدی بچوں کو فوری طور پر رہا کر دے۔
بحرینی حکومت نے الحوض الحاف جیل میں بھی عزاداری امام حسین علیہ السلام منعقد نہیں ہونے دی۔
آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے "جو" جیل میں عزاداری سیدالشہداء کرنے والے قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا-
بحرین کی اسلامی وفاق پارٹی نے سیکورٹی فورس کے ہاتھوں عزاداری کے پرچموں اور بینروں کی بے حرمتی اور سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ جاری رکھے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔