یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے اخراجات جنگ کے اخراجات سے کہیں کم ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایسی حالت میں یمن میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا خیرمقدم کیا ہے کہ پہلے ہی دن سعودی جارح افواج نے یمن جانے والے آئل ٹینکر پر بلاجواز قبضہ کرلیا ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی میں توسیع کیلئے یمن میں شامل فریقین کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آفس نے یمن میں متحدہ عرب امارات کی قائم کردہ خفیہ جیلوں میں تشدد اور ایذا رسانی کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
جارح سعودی اتحاد ، بارودی سرنگیں صاف کرنے اور کلسٹربموں کو ناکارہ بنانے والے آلات یمن پہنچنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنگ بندی کی ایک سو نواسی بار خلاف ورزی کی اور یمن کے مختلف رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
یمن کی آئل کمپنی نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کے ہاتھوں ایندھن کے حامل ایک یمنی جہاز کو روک لئے جانے کی خبردی ہے ۔
گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد نے صرف صوبہ الحدیدہ میں ایک سو تین بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
سعودی اتحاد نے یمن کے ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے۔