Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران نے کیا یمن میں جنگ بندی کا خیرمقدم

ایران نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی میں توسیع کیلئے یمن میں شامل فریقین کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر اعلی علی اصغر خاجی نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہینس گرونڈ برگ سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں ایک بار پھر جنگ بندی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کی حمایت کی۔

علی اصغر خاجی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کوششوں کی بدولت ہم محاصرے کے مکمل خاتمے، دیرپا جنگ بندی کے قیام اور سیاسی حل کی کامیابی کا نظارہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی اصولی پالیسیوں کی بنیاد پر ہمیشہ یمن کے بحران کے حل کو سیاسی سمجھا اور یمن کے حقائق پر مبنی منصفانہ امن کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے جنگ بندی کی مدت میں مزید 2 مہینے کی توسیع ہونے کی خبر دی تھی۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہینس گرونڈ برگ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اصل مقصد عام شہریوں کی مدد اور سیاسی طریقے سے موجودہ  صورتحال سے نکلنے کیلئے پر امن راہ حل تلاش کرنا ہے۔

یمن میں جنگ بندی میں ایسے وقت میں توسیع کی گئی ہے کہ صنعا حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے ماضی میں جنگ بندی کی اس قدر خلاف ورزی کی ہے کہ یہ کالعدم ہو کر رہ گئی ہے۔

ٹیگس