Jul ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran

ایران کے شہر مشہد میں طلبہ نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پیرس اولمپکس میں صیہونی کھلاڑیوں کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق طلبہ تنظیموں نے صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم اور بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے ذمہ داروں اور حکام کی بےحسی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اولمپک گیمز کے چارٹر میں کہا گیا ہے کہ ان مقابلوں کا ایک مقصد تسلیم شدہ انسانی حقوق کی بنیاد پر زندگی میں راستہ بنانا ہے، لیکن ان مقابلوں میں صیہونی مجرم حکومت کے کھلاڑیوں کی موجودگی اس اصول کے برخلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا لیکن کسی بین الاقوامی ادارے نے اس پر فیصلہ کن ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ کھیل جرائم کی جگہ نہیں، کھیلوں میں نسل کشی کی کوئی جگہ نہیں اور نسل کشی سے لاتعلق بین الاقوامی اداروں پر مقدمہ چلنا چاہیے۔

ٹیگس