حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے امریکا اوریورپ کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عوام کی فریاد سنیں، اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کرنے کے سبب غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون بند کردیں۔
یورپ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہفتے کے روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کی سڑکوں پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے غزہ کے عوام کی حمایت کا اعلان کیا اور انہوں غزہ کے محاصرے کے خاتمے نیز جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
فرانس کے شہر ٹولوس کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
پیرس، میلان اور کوپن ہیگن سمیت یورپ کے کئی شہروں میں صیہونی حکومت کی غزہ پر مسلسل بمباری کے خلاف ہزاروں افراد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہونے کی خبریں ہیں۔
تہران سمیت ایران کے ایک ہزار دوسو سے زیادہ شہروں میں ایک ساتھ عالمی سامراج سے مقابلے کا دن "عالمی جدید نظام امنگوں اور اہداف کی نسل کے ساتھ" کے نعرے کے ساتھ منایا گیا اور اس سلسلے میں متعدد ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
ایران کے عوام ہر سال 4 نومبر کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف نعرے لگاتے ہیں ۔
سحر نیوز رپورٹ
لندن میں مظاہرین نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ کملا ہیرس اور رشی سونک کے ہاتھ خون میں رنگے ہیں۔