Apr ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کے حوالے سے یورپ و امریکہ کی دوغلی پالیسی

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا کے خلاف تشدد کے لئے امریکی پولیس کو اجازت دیا جانا اس حقیقت کو جتاتا ہے کہ انسانی حقوق کے مسئلے میں یورپ و امریکہ کا رویہ بالکل دوغلہ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نامہ نگاروں سے اپنی ہفتے وار گفتگو میں امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا کے خلاف پولیس کا تشدد کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں پیش آنے والے واقعات اس حقیقت کے ترجمان ہیں کہ عالمی رائے عامہ میں مسئلہ فلسطین کے تعلق سے بیداری پیدا ہو چکی ہے اور اس میں نسل پرست غاصب صیہونی حکومت کے حوالے سے نفرت شدید طور پر بڑھتی جا رہی ہے، ایک ایسی ظالم حکومت جو یورپ و امریکہ کی حمایت سے فلسطینیوں کا قتل عام اور ان کی نسل کشی کر رہی ہے۔

ناصر کنعانی نے جنگ غزہ رکوانے کے لئے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی اداروں میں جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا ۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران و روس کے تعلقات و تعاون کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات و تعاون مختلف شعبوں میں خوشگوار انداز میں فروغ پا رہا ہے۔

ٹیگس