Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۲
حالیہ ہفتوں میں شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز نے دہشتگردوں کے آخری اہم مرکز سمجھے جانے والے صوبے ادلب میں آپریشن شروع کر رکھا ہے جس پر ترکی کی جانب سے منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔ ترکی تین برسوں سے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک کے شمالی علاقوں میں موجود ہے اور شمالی شام کے بعض علاقوں کو اپنے قبضے میں لئے ہوئے ہے جس پر اسے عالمی سطح پرتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔