غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور یرغمالیوں کے اہل خانہ کی اپیل پر مظاہرین نے سڑکیں بند کردیں۔
حزب اللہ لبنان کے سوشل میڈیا شعبے کے انچارج نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف یوم اربعین آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپرشن میں صیہونی حکومت کو کاری ضرب لگی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ استقامتی محور کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔
صیہونیوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے لئے حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کا مقابلہ بہت سخت ہے۔
ایک صیہونی عہدیدار نے غزہ میں چھے اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور سخت دور کا آغاز کر دیا گیا اور سب سے اس بات کا خواہاں ہیں کہ وہ نیتن یاہو کابینہ کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں۔
تحریک حماس نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جوبائيڈن کو غزہ میں صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی آبادی کے علاقوں اور صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے جوابی حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مزید صیہونی اہداف پر حملے کئے ہیں ۔
غاصب صیہونی حکومت نے ان فوجیوں کو جو غزہ واپس نہيں جانا چاہتے ، کورٹ مارشل کی دھمکی دی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ نے غرب اردن کو خالی کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔