وعدہ صادق تین کا اعلان
Nov ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی دفاعی تیاری کو جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی سے متعلق ہم نے وعدہ صادق تین کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی حالیہ کارروائی جارحیت شمار ہوتی ہے اور وعدہ صادق ایک اور دو آپریشن، ایران کی جانب سے اس سے قبل کی صیہونی جارحیت پر ردعمل رہا ہے۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ دفاعی اور جوابی کارروائی ہمارا حق ہے جو محفوظ ہے اور مناسب وقت پر اس حق کا استعمال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی تیاری، جنگ میں رکاوٹ بنی ہے۔