یمن کی قومی سالویشن حکومت نے غزہ میں صیہونی جرائم کے رکنے تک بحریہ کے بحری آپریشن کے جاری رہنے کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعداد وشمار میں اعلان کیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جارح صیہونی فوج کے حملے میں مزيد نوے فلسطینی شہید ہوگئے۔
انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن، امریکہ کی حمایت اور تعاون، اور عربوں کی تحقیر کے ساتھ اپنے جرائم، جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے عزالدین القسام بریگيڈ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دو فوجی اڈوں پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین ميں صیہونی فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے جنوبی علاقے میں صیہونی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی ہے جس کے دوران صیہونی فوج کے متعدد مرکاوا ٹینک تباہ اور کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
القسام بریگیڈ نے غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مرکاوا ٹینک تباہ اور کم سے کم پندرہ صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ ہتھیار کی زبان اور مقابلہ کرنے کے علاوہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع نے جنگ غزہ کے بارے میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک پلان جاری کیا ہے۔