عراق کی اسلامی مزاحمت کا حیفا بندرگاہ پر ڈرون حملہ
غزہ کے عوام کی حمایت میں مزاحمت کے محور نے صیہونی حکومت کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں جارح صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مجاہدین نے آج صبح مقبوضہ فلسطین میں حیفا بندرگاہ کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے-
عراق کی اسلامی مزاحمت نے جمعرات کی رات کو بھی مقبوضہ ایلات بندرگاہ کو دو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا تھا-
عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے اس سے قبل اور ماضی کے دوران انجام دی جانے والی کارروائیوں کے دوران صیہونی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہنے کی صورت میں وہ اس جارح حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں شدت لائيں گے-
عراق کی اسلامی مزاحمت کے میڈیا نے بھی اس سے قبل شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں پر ڈرون حملوں کی خبردی تھی۔